سید علی گیلانی کی تحریک آزاد ی کشمیر کے لیے جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے،راجہ رضوان نصیب

منگل 2 ستمبر 2025 13:02

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)سابق امیدوار اسمبلی و ممبرمرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ سید علی گیلانی کی تحریک آزاد ی کشمیر کے لیے جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے ان کو کشمیر یوں کی خواہش اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودرادیت کی لڑائی لڑی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں سید علی گیلانی کی تمام عمر حق خودرادیت کی لڑائی میں گزری دنیا میں وہی تحریکیں کامیابی سے جاری رہتی ہیں جن کی قومیں اپنے ہیروز کو دنیا یاد رکھتی ہے اور ان کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی و ممبرمرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیاا نھوں نے کہا کہ بھارت دنیا میں تنہا ہو چکا ہے یہی موقع ہے کہ دنیا بھارت پر کشمیریوں کو حق خودرادیت دینے کے لیے دبائو ڈالے ایک اپنی ایک خصوصی حیثیت رکھتا ہے جس کو بھارت نے ہمیشہ نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کی ہے کشمیری عوام آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں آزادی کی منزل دور نہیں کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی ۔