ڈاکٹر پنجوانی سینٹرجامعہ کراچی کے تحت (کل) میڈیکل ایس تھیٹک آگاہی پر لیکچر ہوگا

منگل 2 ستمبر 2025 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء) ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)، جامعہ کراچی کے عوامی آگاہی پروگرام کے تحتمیڈیکل ایس تھیٹک آگاہی اور روزمرہ دیکھ بھال برائے صحت مند پاکستان کے موضوع پر ایک لیکچر بدھ ستمبر کی3بوقت10بجے صبح کو ایل ای جے نیشنل انفارمیشن سینٹرجامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

کنسلٹنٹ گائنا کولوجست، ایس تھیٹک فزیشن اورڈاکٹر تسنیم کلینک اور انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی سربراہ ڈاکٹر تسنیم کوثر اورکنسلٹنٹ ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹرثناعدیل متعلقہ موضوع پر خطاب کریں گی، جس میں اساتذہ، صحت کے ماہرین، طلبہ و طالبات، محققین، اسٹاف اور عوام شرکت کرینگے۔لیکچر کا انعقاد ڈاکٹر پنجوانی سینٹر جامعہ کراچی اور سندھ انوویشن، ریسرچ اینڈ ایجوکیشن نیٹ ورک سائرن کے باہمی تعاون سے ہو رہا ہے۔