Live Updates

ضلع راجنپور میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم اقدامات مکمل کرلیئے گئےہیں،ڈپٹی کمشنر

منگل 2 ستمبر 2025 18:02

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق نے دریائے سندھ میں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے "اے پی پی" کو بتایا کہ اس وقت دریائے سندھ میں سیلاب کی صورتحال شدید نہیں ہے۔ باقی دریاؤں کا پانی دو سے تین دنوں میں کوٹ مٹھن میں دریائے سندھ میں شامل ہو گا۔ تاہم حکومت پنجاب کی ہدایت پر قبل از وقت لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے نشیبی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ اب تک 95043 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ اسی طرح اب تک چھوٹے بڑے 103832 جانوروں کو بھی باہر شفٹ کر دیا گیا ہے۔ ضلع راجن پور میں 13 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں، جو افراد فلڈ ریلیف کیمپ میں آ کر رہائش پذیر ہوں گے ان کے لئے تین وقت کا کھانا، پینے کا پانی، بچوں کے لئے دودھ، جانوروں کے لئے ونڈہ اور چارہ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کسی ایک سیلاب سے متاثرہ شخص کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور انکی اپنے گھروں میں واپسی اور بحالی زندگی تک ہر ممکنہ تعاون کو یقینی بنایا جائیگا۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات