Live Updates

دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند‘ چاچڑاں شریف سے 3 لاکھ 31 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے،اے ڈی سی جی

منگل 2 ستمبر 2025 23:01

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2025ء) ضلع میں سیلابی صورتحال اور انتظامیہ کے اقدامات بارے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عرفان انور نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند چاچڑاں شریف سے 3 لاکھ 31 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، 5 ستمبر تک 9 سے 11 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا چاچڑاں کے مقام پر پہنچے گا۔

پاک فوج، انتظامیہ پولیس، ریسکیو سمیت تمام ادارے الرٹ ہیں،ضلع بھر میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کرکے تمام اداروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، سیلابی ریلا آنے سے قبل لوگوں کے انخلاء کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے، 26725 لوگوں کو بحفاظت ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، 37970 کے قریب مال مویشیوں کو محفوظ کر لیا گیا، روزانہ کی بنیاد پر اعلانات کئے جارہے ہیں تاکہ لوگ محفوظ مقام پر پہنچ جائیں،10 بوٹنگ کیمپس، ریسکیو کی 18 اور پرائویٹ 20 اور پولیس کے پاس 10 کشتیاں، موجود ہیں، چاروں تحصیلوں میں 12 ریسکیو اینڈ ریلیف کیمپس قائم کردئیے ہیں تمام کیمپس میں صحت، لائیو اسٹاک، سپرے، اور تمام ادویات اور خوراک موجود ہے کچھ روز قبل 5 لاکھ کیوسک سے زائد پانی کا سیلابی ریلا گزرا جسکے باعث 29 دیہات زیرآب آئے۔

(جاری ہے)

متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف اپریشن کے ذریعے لوگوں کو محفوظ کر لیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی منچن بند کو مکمل طور مانیٹر کیا جارہا ہے،بے نظیر شہید پل کو سیلابی صورتحال سے خطرہ نہیں ہے، پل کے نیچلے حصے میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں روانی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات