بانی وائس چانسلر پونچھ یونیورسٹی راولاکوٹ معروف سائنس دان ڈاکٹر منظور خان ہزاروں آنکھوں کو نم کر کے دنیا چھوڑ گئے

منگل 2 ستمبر 2025 22:20

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2025ء)ٹر گئے یار محبتاں والے کشمیر کا ڈاکٹر عبد القدیر بانی وائس چانسلر پونچھ یونیورسٹی راولاکوٹ معروف سائنس دان ڈاکٹر منظور خان ہزاروں آنکھوں کو نم کر کے دنیا چھوڑ چلے پونچھ یونیورسٹی راولاکوٹ میں سوگ میں تعطیل کر دی گئی آبائی قبرستان دھاردر ھچہ پلندری سپرد خاک ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں لوگ سمندر کی مانند امڈ آئے سابق صدر ریاست یعقوب خان انوار الحق چودھری شوکت مقبول بٹ علامہ سعید یوسف امان کشمیری کا خراج عقیدت غریب گھرانے میں جنم لینے والے ڈاکٹر منظور اپنی ذہانت اور لائقی پر سائنس دان بنے ڈاکٹر منظور نے ڈھاکہ یونیورسٹی بنگلادیش سے انجنیرنگ میں گریجویشن کی الیکٹریکل انجینئرنگ میں ماسٹر کے بعد ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور سے ملازمت کا آغاز کیا پھر کنگ یونیورسٹی سعودی عرب میں وائس چانسلر رہے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ میں پروفیسر کی خدمات کے بعد آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد میں وائس چانسلر رہے پونچھ یونیورسٹی کے بانی یعقوب خان کی خواہش کا احترام کرتے انہوں نے پونچھ یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کا عہدہ لیا اور چند سال میں پونچھ یونیورسٹی کو آزاد کشمیر کی پہلی بڑی یونیورسٹی بنا دیا کچھ عرصہ فالج کی بیماری کے باعث صحت یاب ہوگئے تھے مگر رواں ہفتے بیمار ہونے کے بعد گزشتہ رات انتقال کر گئے راول پنڈی میں نماز جنازہ کے بعد آبائی گاؤں میں ان کی نماز جنازہ میں بھاری بھر تعداد میں لوگ شریک ہوئے بعد ازاں انہیں آبائی قبرستان دھار درچہ میں سپرد خاک کیا گیا اس موقع پر ان کے شاگردوں سمیت ہر فرد غم سے نڈھال تھا سابق صدر ریاست یعقوب خان علامہ سعید یوسف وزرائے حکومت ممد حسین خان فہیم ربانی سابق وزیر نجیب نقی چئیر مین جے کے ایل ایف رؤف کشمیری عوامی ایکشن کمیٹی کے امان کشمیری سابق امیر جماعت اسلامی اعجاز افضل سیکرٹری نیشنل عوامی پارٹی عادل خان مئیر میونسپل کارپوریشن عبدالنعیم ڈاکٹر صغیر سمیت دیگر مکاتب فکرنے سوگواران سے تعزیت کی ہے