ًشنگھائی تعاون تنظیم کے حالیہ اجلاس نے بھارتی حکومت کی سفارتی کمزوریوں کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا

منگل 2 ستمبر 2025 18:28

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2025ء)شنگھائی تعاون تنظیم کے حالیہ اجلاس نے بھارتی حکومت کی سفارتی کمزوریوں کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ اجلاس سے واپسی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تاثرات، چہرے پر مایوسی اور مصنوعی مسکراہٹیں بھارت کی ناکام خارجہ پالیسی کی عکاسی کرتی رہی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران بھارتی وزیراعظم کا غیر پیشہ ورانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویہ عالمی رہنمائوں کی نظر سے اوجھل نہ رہا اور ان کی اہلیت پر سوالیہ نشان بن گیا۔

(جاری ہے)

چین اور روس کے صدور کے ساتھ محض دکھاوے کے مصافحے اور مصنوعی تعلقات کا اظہار زمینی حقائق کو بدلنے میں ناکام رہا۔سفارتی سطح پر مودی کی کمزوریاں اس وقت مزید نمایاں ہوئیں جب عسکری محاذ پر بھارت کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ سرحدی تنازعوں اور فوجی جانی نقصان کے بعد بھارت اور چین کے تعلقات مزید کشیدہ ہیں، جبکہ امریکی ٹیرف نے بھارتی معیشت پر دبائو میں اضافہ کر دیا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی کی جنگی پالیسیوں اور دہشت گردی کی پشت پناہی نے نہ صرف بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ عالمی برادری اب بھارتی حکومت کے کھوکھلے دعوئوں پر یقین کرنے کو تیار نہیں۔ مودی آج سفارتی ناکامی اور ہزیمت کی علامت بن کر رہ گئے ہیں۔