منگچرمیں قلات سے کوئٹہ کی طرف آنے والی تیل بردار گاڑی میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر ہلاک ہوگیا

منگل 2 ستمبر 2025 19:30

منگچر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2025ء) منگچرمیں قلات سے کوئٹہ کی طرف آنے والی تیل بردار گاڑی میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب قلات سے کوئٹہ آنے والی تیل بردار پروبکس گاڑی ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گر کر الٹ گئی جس سے اس میں آگ بھڑک اٹھی اور ڈرائیور فضل جھل کر ہلاک ہوگیا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی مزید کارروائی انتظامیہ کررہی ہے۔