اعجاز چوہدری نے الیکشن کمیشن کے سینیٹ سے نااہلی کے نوٹیفکیشن کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

منگل 2 ستمبر 2025 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری نے الیکشن کمیشن کے سینیٹ سے نااہلی کے نوٹیفکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ الیکشن کمیشن نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر سینیٹ کی نشست سے نااہل کیا، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،ریفرنس بھیجے بغیر الیکشن کمیشن کا نااہلی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے۔استدعا ہے ہائیکورٹ سینیٹ سے نااہل کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔