Live Updates

مشکل کی اس گھڑی میں حکومت متاثرین سیلاب کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ خواجہ عمران نذیر

سیلاب زدگان کی بحالی کے عمل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا‘ صوبائی وزیر صحت کی گفتگو

منگل 2 ستمبر 2025 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت متاثرین سیلاب کے شانہ بشانہ کھڑی ہی-سیلاب زدگان کی بحالی کے عمل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا-انہوں نے کہا کہ تمام متاثرین کو محفوظ مقام اور سہولیات کی فراہمی تک اقدامات جاری رہیں گی-وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ریلیف کیمپس میں ہر طرح کی ادویات فراہم کی گئی ہیں-وزیر اعلی پنجاب اور ان کی ٹیم فیلڈ میں موجود ہیں اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہی ہی-صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے دریائے ستلج میں سیلابی صورت حال پر جاری ریسکیو، ریلیف و انخلا ء آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے قصور کا ہنگامی دورہ کیا- صوبائی وزیر صحت نے فلڈ ریلیف کیمپس میں مقیم متاثرینِ سیلاب سے ملاقات کی اور سیلاب متاثرین کے مسائل سن کر موقع پر متعلقہ حکام کو فوری انہیں حل کرنے کی ہدایات دیں -صوبائی وزیر نے ریلیف کیمپ میں قائم میڈیکل کائونٹر، خیموں اور متاثرین کو فراہم کردہ اشیائے خورونوش کا تفصیلی جائزہ لیا- اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی، ڈی پی او محمد عیسی ودیگر افسران نے صوبائی وزیر کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سینکڑوں متاثرہ خاندانوں کو ریلیف کیمپوں میں پناہ دی گئی ہے اور امدادی سرگرمیوں کو مزید موثر بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں-صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ متاثرینِ سیلاب کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی مکمل بحالی تک متاثرہ خاندانوں کو معیاری کھانا، صاف پانی، ادویات اور دیگر بنیادی سہولیات بلا تعطل فراہم کی جائیں- انہوں نے کہا کہ جانوروں کے لیے چارہ اور ویٹرنری سہولیات کی فراہمی بھی حکومت کی ترجیح ہی- اس موقع پر انہوں نے متاثرین میں امدادی پیکج بھی تقسیم کیا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات