کراچی پولیس نے مختلف علاقوں کے10مغوی بچوں کو بازیاب کروا لیا

منگل 2 ستمبر 2025 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) کراچی پولیس نے مختلف علاقوں کے10مغوی بچوں کو بازیاب کروا لیا ۔ ڈی ایس پی آپریشن و انویسٹگیشن نے مختلف زونز میں ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے ٹیکنیکل بنیادوں کام کرتے ہوئے 16 سالہ عبدالمعیز، 2 سالہ اصغر علی، 4 سالہ موسی ، 11 سالہ ایان، 13 سالہ محمد ریحان، 14 سالہ محمد مزمل، 9 سالہ محمد شعبان، 16 سالہ تانیہ، 14 سالہ علیشاہ اور 14 سالہ ہمنہ ناز کو بحفاظت بازیاب کروالیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے 3اغواکاروں محمد اختر ولد افضل، محمد راشد ولد اسماعیل اور ڈیکشن عرف علی ولد ارشد مسیح کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :