Live Updates

پاکستان اور افغانستان کے میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی

منگل 2 ستمبر 2025 21:20

ْ شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سہ فریقی سیریز کے میچ کے آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

(جاری ہے)

شارجہ میں جاری پاکستان اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے پاکستان میں سیلاب اور افغانستان میں زلزلے سے متاثر افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کی گئی۔واضح رہے پاکستان بھر میں سیلاب کے سبب سیکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ افغانستان میں زلزلے کے سبب اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات