Live Updates

ڈپٹی کمشنرنصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم اجلاس،افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت

منگل 2 ستمبر 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام محکموں کے افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا ، جس میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان اور مختلف غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ممکنہ سیلابی خطرات و ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات، محکموں کی تیاری اور بین الادارہ جاتی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے فوری طور پر افسران و عملے کی تمام چھٹیاں منسوخ کرنے کا حکم دیا، اور کہا کہ تمام اہلکار اپنی جائے تعیناتی پر موجودگی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

مزید برآں، ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ایمرجنسی کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردِعمل ممکن بنایا جا سکے۔ اجلاس میں موجود غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان کو بھی ہدایت دی گئی کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی حالت میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر تمام وسائل کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کا بروقت اور مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :