حضرو ،سابق ڈپٹی سیکرٹری جے یو آئی عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 3 ستمبر 2025 13:30

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) سابق ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی پنجاب و مہتمم دارلعلوم خدام الدین سلیم خان مولانا حافظ ہارون الرشید دوماہ کے تبلیغی دورے اورعمرہ ادائیگی کے بعد واپس پہنچ گئے، جید علمائے کی ان کے ہاں آمد عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول پر حاضری پر مبارک باد دی، علمائے کرام کی آمد کا سلسلہ جاری مولانا حافظ ہارون الرشید دوماہ انگلینڈ کے تبلیغی دورہ پر رہے جہاں انہوں دینی پروگرام تقریبات اور کانفرنسز میں شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں اپنے دوست احباب اور علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔

واپسی پر مکہ مکرمہ اورمدینتہ المنورہ روضہ رسول پر حاضری دی ۔ وہ گزشتہ روز واپس پاکستان پہنچ گئے ضلع بھر سے علمائے کرام سینئر رہنما جے یو آئی مفتی سید امیر زمان حقانی، سابق امیر اٹک شہر زرغن شاہ، امیر جے یو آئی کوہستان مفتی تاج الدین ربانی، شیخ الحدیث مولانا فضل وہاب، ملک شاہد،مولانا قاری اسماعیل،مولانا فیض الرحمان،مولانا بلال بادشاہ، قاری فیصل ندیم اعوان نے دارلعلوم خدام الدین سلیم خان آکر حافظ ہارون الرشید کو عمرہ ادائیگی پر مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

اس موقع آنے والے مہمانوں کی تواضع آب زم زم کھجور چائے اور کھانوں سے کی گئی، مہمان نوازی پر علمائے کرام نے حافظ ہارون الرشید اور ان کے بھائی حافظ عبدالرشید کا شکریہ ادا کیا۔\378