Live Updates

کینٹ کی حدود میں قائم فلڈ ریلیف کیمپوں میں کھانے پینے کی اشیا اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل جاری ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ سیالکوٹ

بدھ 3 ستمبر 2025 13:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ سیالکوٹ مشتاق احمد چاچڑ نے کہا ہے کہ بارشوں و سیلابی صورتحال کے پیش نظر کینٹ کی حدود میں فلڈ ریلیف کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں پر سیلاب متاثرین میں ٹینٹ، کھانے پینے کی اشیا اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بور ڈ اور چیک پوسٹ کلی صلاح میں فلڈ ریلیف کیمپس کی ٹیمیں سیلاب زدہ علاقوں میں جا کر خوراک کی تقسیم کو یقنی بناکر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں، پاک فوج کے جوان اور مختلف این جی اوز بھی سیلاب متاثرین کو ضروری اشیا کی فراہمی میں بھرپور مدد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس، ریسکیو اور تحصیل انتظامیہ کے اہلکار سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ سیلاب متاثرین کھانے پینے اور دیگر ضروری اشیا پہنچانے میں بھر چڑھ کر حصہ لیں اور قدرتی آفت میں اہل علاقہ کی مدد کو اگے بڑھیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :