Live Updates

امیت شاہ کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، عمر عبداللہ کو نظر انداز کرنے پر سیاسی رہنمائوں کا سخت ردعمل

بدھ 3 ستمبر 2025 14:20

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی رہنماؤں نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے جموں کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران بریفنگ کے وقت علاقے کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو نظر انداز کیے جانے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن میں وزیر اعلیٰ کو امیت شاہ اور دیگر حکام کے پیچھے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پی ڈی پی رہنما التجا مفتی نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ وزیر اعلیٰ کو جو پروٹوکول دیا جاتا ہے وہ کہیں نظر نہیںآیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ عمر عبداللہ ایک منتخب وزیر اعلیٰ ہیں جو جموں و کشمیر کے لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کے ساتھ احترام کے ساتھ برتاؤ کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

عام آدمی پارٹی( اے اے پی) کے رکن اسمبلی معراج ملک نے کہا کہ عمر عبداللہ کو بی بی جے پی رہنمائوںکے پیچھے پیچھے چلنے کے بجائے عزت نفس کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور وہ اپنے لوگوں کے لیے کھڑے ہوں۔

دریں اثنا، جموں و کشمیر کانگریس کے ورکنگ صدر رمن بھلا نے کہا کہ امیت شاہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ذاتی تشہہر کے سوا کچھ نہ تھا۔ کیونکہ انہوں نے مصیبت زدہ لوگوں کے لیے کسی امدادی پیکج یا ٹھوس اقدامات کا اعلان نہیں کیا گیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات