ایرانی میزائلوں بارے امریکی پالیسی جوہری ایشو پر مذاکرات کا راستہ روکے گی، ایران

بدھ 3 ستمبر 2025 14:25

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)ایران کی طرف سے کہا گیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جوہری پروگرام پر مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا گیا ہے مگر ایرانی میزائلوں کے خلاف امریکی پالیسی اور اقدامات جوہری مذاکرات کا راستہ ضرور بند کر نے کا باعث بنیں گے۔

(جاری ہے)

علی اکبر لاریجانی نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا ۔تاہم ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ ایرانی جوہری پروگرام صرف پر امن مقاصد کے لیے ہے۔ تاکہ اپنی توانائی کی ضرورتوں کو متبادل ذرائع سے بھی پورا کرنے پر قادر ہو سکے۔ ایران اس مقصد کے لیے میزائل نہیں بنا رہا کہ دور تک جوہری ہتھیاروں سے مار کر سکے۔