عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

بدھ 3 ستمبر 2025 15:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کو ایک فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی ۔رائٹرز کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 96 سینٹ یا 1.4 فیصد کمی کے بعد 68.18 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 1.02 ڈالر یا 1.6 فیصد کمی کے ساتھ 65.57 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اوپیک پلس کے آٹھ رکن ممالک اتوار کو ہونے والے اجلاس میں اکتوبر سے تیل کی پیداوار میں مزید اضافہ کرنے پر غور کریں گے تاکہ عالمی مارکیٹ میں اپنا حصہ دوبارہ حاصل کیا جا سکے۔خام تیل کی پیداوار میں مزید اضافہ ہونے کی صورت میں تنظیم، جو دنیا کے نصف کے قریب تیل پیدا کرتی ہے، 1.65 ملین بیرل یومیہ کی کٹوتیوں کو شیڈول سے ایک سال قبل ختم کرنا شروع کر دے گی۔اوپیک پلس پہلے ہی اپریل سے ستمبر کے دوران پیداوار کے اہداف میں 2.2 ملین بیرل یومیہ اضافہ کرنے پر متفق ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :