Live Updates

وویمن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان اور آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈکپ کیلئے تربیتی کیمپ میں حصہ لیا

بارش کے باعث آئوٹ ڈور بیٹنگ،بائولنگ اور فیلڈنگ کی ٹریننگ متاثرہوئی ، رپورٹ جاری

بدھ 3 ستمبر 2025 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)جنوبی افریقہ وویمن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان اور آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈکپ کیلئے تربیتی کیمپ میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

بارش کے باعث آئوٹ ڈور بیٹنگ،بائولنگ اور فیلڈنگ کی ٹریننگ متاثرہوئی ،خواتین کھلاڑیوں نے 6ویں روز ہائی پرفارمنس سنٹر میں ایوننگ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ،ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ۔ باولنگ۔ فیلڈنگ کی انڈور پریکٹس کی ، کھلاڑیوں کو رننگ بٹوئین وکٹ بہتر بنانے کی بھی پریکٹس کرائی گئی ، کوچز نے سکلز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں ،ہائی پرفارمنس سنٹر کے انڈور میں 3 گھنٹے تک ایوننگ سیشن جاری رہا،خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 11 ستمبر تک لاہور میں جاری رہے گا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات