سعودی ولی عہد سےہالینڈ کے وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ ،غزہ کی صورتحال بارے تبادلہ خیال

جمعرات 4 ستمبر 2025 08:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سےہالینڈ کے وزیراعظم ڈک شوف نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں رہنماوں نے غزہ کی پٹی کی صورتحال، اس کے سکیورٹی اور انسانی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

سعودی ولی عہد نے بین الاقوامی برادری پر پھر زور دیا کہ وہ شہریوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے تباہ کن اثرات کو ختم کرے اور دو ریاستی حل میں رکاوٹ بننے والے کسی بھی اقدام کی مذمت کرے۔سعودی ولی عہد اور ہالینڈ کے وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات، تعاون کے موجودہ شعبوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔