اداکارہ کاجول اور اجے دیوگن میں زیادہ امیر کون

اجے دیوگن کی مجموعی جائیداد کی ملکیت 427 کروڑ بھارتی روپے اورانکی اہلیہ اداکارہ کاجول کی مجموعی جائیداد کی مالیت 249 کروڑ بھارتی روپے ہے

جمعرات 4 ستمبر 2025 10:25

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)بالی وڈ میں اجے اور کاجول کی جوڑی سب سے زیادہ پسند کی جانیوالی جوڑیوں میں سے ایک ہے، اس جوڑی کی عیش و عشرت بھری زندگی ان کے کامیاب کیرئیر اور خوشگوار ازدواجی زندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ جوڑا مجموعی اور انفرادی طور پر کتنا امیر ہی آئیے آج اجے اور کاجول کی فلموں کے بجائے ان کی شاندار دولت اور اثاثوں کا تذکرہ کرتے ہیں۔

2024 میں بھارتی میڈیا پر شائع ایک خبر کے مطابق اداکار اجے دیوگن کی مجموعی جائیداد کی ملکیت 427 کروڑ بھارتی روپے ہے۔دوسری جانب ان کی اہلیہ اور اداکارہ کاجول کی مجموعی جائیداد کی مالیت 249 کروڑ بھارتی روپے ہے، اس حساب سے اجے اپنی اہلیہ کاجول سے 40 گنا زیادہ امیر ہیں ۔

(جاری ہے)

اگر بات کی جائے اس جوڑے کی مشترکہ جائیداد اور اثاثوں کی تو ممبئی میں شیو شکتی نامی بنگلہ اس جوڑے کی ملکیت ہے جس کی مالیت 60 کروڑ بھارتی روپے ہے، اسی کے ساتھ اجے اپنی اہلیہ کاجول کے ساتھ لندن کے پارک لین میں 54 کروڑ بھارتی روپے کی جائیداد کے مالک بھی ہیں۔

اجے اور کاجول کی کار کلیکشن میں رینج روور ووگ، مسیراٹی کواٹروپورٹ، آڈی کیو 7، بی ایم ڈبلیو زیڈ 4، منی کنٹری مین، مرسڈیز مے بیچ جی ایل ایس 600 اور ایک رولس رائس کیولینن ہے جس کی مالیت 7 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ اجے دیوگن اور کاجول کی جانب سے رئیل اسٹیٹ سمیت سوشل ورک کمپنیز میں سرمایہ کاری بھی کی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بھارت میں اجے ایک پروڈکشن ہاس سمیت وژول ایفیکٹس کمپنی اور ایک سینیما کیمالک بھی ہیں ، اجے کی وژول ایفیکٹس کمپنی کی سالانہ آمدنی 29 کروڑ بھارتی روپے سالانہ ہے۔