جڑانوالہ تھانہ سٹی کے علاقہ میں 18 دن سے اغوا ہونے والے 14 سالہ بچہ ایف ائی ار درج ہونے کے باوجود بازیاب نہ ہو سکا

جمعرات 4 ستمبر 2025 10:40

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)جڑانوالہ تھانہ سٹی کے علاقہ میں 18 دن سے اغوا ہونے والے 14 سالہ بچہ ایف ائی ار درج ہونے کے باوجود بازیاب نہ ہو سکا ایف ائی ار کا تفتیشی افیسر طفیل قادری سب انسپیکٹر کا مدعی سے کہنا تھا کہ اگر اپنا بچہ بازیاب کروانا چاہتے ہو تو مجھے پیسے دو نہیں تو اپنے گھر خاموش ہو کر بیٹھ جا پولیس اپنا کام کر رہی ہے اگر تم پیسے دو گے تو گاڑی میں تیل ڈال کر ان کے گھر ریٹ کروں گا ایسے نہیں کر سکتا کھانے کے نام پر تین ہزار روپیہ بھی مانگا گیا لیکن مدعی کے پاس ایک ہزار روپیہ تھا جس میں سے ان لوگوں نے 900 روپیہ کھانے کے نام سے لے لیا مدعی نے وزیراعلی پنجاب ائی جی پنجاب سی پی او فیصل اباد ار پی او فیصل اباد ایس پی سرکل جڑانوالہ سے اپیل کی ہے کہ ایسے کرپٹ رشوت خور پولیس ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری ذلیل و خوار ہونے سے بچ سکیں