سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و مرکزی رہنما پیپلز پارٹی سردار تنویر الیاس خان 6 ستمبر کو 3 روزہ دورے پر نیلم روانہ ہوں گے،ترجمان

جمعرات 4 ستمبر 2025 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما پیپلز پارٹی سردار تنویر الیاس خان 6 ستمبر کو 3 روزہ دورے پر نیلم روانہ ہوں گے۔ ترجمان سردار مشعل یونس کے جاری بیان کے مطابق اس دورے پر وزرائے حکومت اور پیپلز پارٹی کے عہدیدار بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

نیلم ویلی سے منتخب وزیر قانون و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید نے ان کے اعزاز میں مختلف مقامات پر استقبالیہ تقاریب کا انعقاد کیا ہے۔ وہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ مختلف عوامی وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ سردار تنویر الیاس خان ،سابق وزیر سردار گل خنداں مرحوم کی پہلی برسی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔