ہری پور پولیس کی کارروائیاں، 3 منشیات فروش گرفتار

جمعرات 4 ستمبر 2025 13:16

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) ہری پور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 7 کلو سے زائد چرس اور آئس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ہری پور پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی انسپکٹر راجہ ممتاز ترک نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم یاسر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 3 کلو 498 گرام چرس برآمد کر لی۔ علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جنگ زیب سے 216 گرام آئس اور امجد حسین سے 3 کلو 655 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔