سرینگر، میر واعظ کا شیخ غلام محمد مرحوم کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 4 ستمبر 2025 14:02

سری نگر،(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر کی معروف کاروباری شخصیت خواجہ شیخ غلام محمد مرحوم کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے مرحومہ کی نماز جنازہ تاریخی مرکزی جامع مسجد سری نگر میں پڑھائی۔ نماز جنازہ میں تاجر برادری، عزیز و اقارب اور علاقہ مکینوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر میر واعظ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔کی ۔ انہوں نے مرحومہ کے بیٹوں شیخ فیروز احمد، شیخ ظفر احمد، شیخ ظہور احمد اور شیخ محمد سعید سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔