بڈگام،جہلم کا بند ٹوٹنے سے سخت سیلاب، 10 ہزار افراد کا انخلا

سری نگر کے کچھ حصوں بالخصوص لسجان جیسے نشیبی علاقوں میں بھی احتیاطی انخلا کیا جا رہا ہے

جمعرات 4 ستمبر 2025 14:15

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جہلم کے بند میں شگاف پڑنے کے باعث ضلع بڈگام میں تقریباً 10ہزار افراد انخلاء پر مجبور ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطا بق ڈویڑنل کمشنر کشمیر انشول گرگ نے کہا ہے کہ بڈگام کے کچھ علاقے ڈوب گئے ہیں، لیکن ہم نے احتیاطی اقدام کے طور پر گزشتہ روز ہی لوگوںکو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا تھا۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ تاہم گزشتہ رات سے موسم میں بہتری آئی ہے اور سنگم اور رام منشی باغ سمیت اہم مقامات پر پانی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سری نگر کے کچھ حصوں بالخصوص لسجان جیسے نشیبی علاقوں میں بھی احتیاطی انخلا کیا جا رہا ہے۔