Live Updates

ہرسال سانوں ایں۔۔۔ نیوز بلیٹن میں سیلاب سے متاثرہ شخص کی پنجابی میں نامناسب لفظ کے استعمال کی ویڈیو چل گئی

شفٹ انچارج لکھنؤ سے تھے، نیوز روم میں بیٹھے لوگ صرف ایک زبان جانتے ہوں تو یہی ہوگا، سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 4 ستمبر 2025 14:44

ہرسال سانوں ایں۔۔۔ نیوز بلیٹن میں سیلاب سے متاثرہ شخص کی پنجابی میں ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 ستمبر 2025ء ) صوبہ پنجاب میں جاری سیلاب سے متاثرہ ایک شخص کی پنجابی زبان میں نامناسب لفظ کے استعمال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو ملک کے معروف نشریاتی ادارے جیو نیوز کے بلیٹن کی ہے جس میں سیلاب سے متعلق رپورٹ کی جانے والی سٹوری کے دوران عوام کے خیالات پر مبنی ایک کلپ بھی چلایا گیا جس میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی اور نقصان کی روداد سناتے ہوئے ایک شخص کی جانب سے نامناسب لفظ کا استعمال کیا گیا لیکن نشریاتی ادارے نے اس کو حذف کیے بغیر اسی طرح سے اپنے بلیٹن کا حصہ بنا دیا۔

❌ Could not extract embed code.
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، صحافی احمد وڑائچ کہتے ہیں کہ ’اگر نیوز روم میں بیٹھے لوگ صرف ایک زبان جانتے ہوں گے تو یہی ہو گا‘۔

(جاری ہے)

❌ Could not extract embed code.
اس ویڈیو پر اینکرپرسن عامر متین نے کہا کہ ’اطلاع یہ ہے کہ اس وقت شفٹ انچارج لکھنؤ سے تھے اور پنجابی اصطلاح کی واقفیت نہ رکھتے تھے مگر پنجاب حکومت کو شک ہے کہ جیو نے ہمارے خلاف سازش کی ہے؟ اب اک تردید کرنی ہے یا let go کرنا ہے‘۔

❌ Could not extract embed code.
ٹی وی شو پروڈیوسر محمد اکمل خان لکھتے ہیں کہ ’13 سیکنڈ سے آگے بھائی نے سیلاب متاثرین کے دلی جذبات کی درست نمائندگی کی‘۔
❌ Could not extract embed code.
کورٹ رپورٹر احمد حسین نے تبصرہ کیا کہ ’یہ بھی ممکن ہے نیوز روم میں بیٹھے شخص کو پنجابی سمجھ نہ آتی ہو‘۔
❌ Could not extract embed code.
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات