Live Updates

قومی وطن پارٹی نے کالا باغ ڈیم منصوبہ مسترد کردیا

ڈیم بارے علی امین کے متنازعہ بیانات صوبے کے مسائل میں مزید اضافے کا سبب بنیں گے، مسعود جبار

جمعرات 4 ستمبر 2025 23:21

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)قومی وطن پارٹی ضلع صوابی نے کالا باغ ڈیم جیسے مردہ گھوڑے کے حوالے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے حالیہ متنازعہ بیانات مسائل زدہ صوبے کے مسائل میں مزید اضافے کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس متنازعہ منصوبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ قومی وطن پارٹی کسی کو بھی کالا باغ ڈیم بنانے کی اجازت نہیں دے گی۔

ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی کے ضلعی چیئرمین مسعود جبار خان نے جنرل سیکرٹری اختر یوسف ، صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل افتحار خان زیدہ، صوبائی جائنٹ سعید خان اور ضلعی رہنما حاجی فیاض علی کے ہمراہ صوابی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مسعود جبار خان نے آرمی چیف ،نیب اور دیگر اداروں سے مطالبہ کیا کہ کہ وہ چوروں کو کسی بھی صورت نہ چھوڑے ملک تب ہی بچے گا جب پاکستان میں چوروں کے خلاف کلین اپ ہوگا۔

(جاری ہے)

میں بھی تحصیل ناظم رہ چکا ہوں تحقیقات کا آغاز پہلے مجھ سے کرے بعد میں دوسروں سے۔ کیو ڈبلیو پی کے رہنماں نے کہاکہ کالا باغ ڈیم مردہ گھوڑا ہے 1953سے متنازعہ ہے،گڈ گورننس کے دعوے کرنے والوں نے صوبہ خیبرپختونخوا کو ہر لحاظ سے تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے اس بیان کی مذمت کی جس میں انہوں نے متنازعہ ترین کالا باغ ڈیم بنانے کی بات کی تھی ,کیو ڈبلیو پی صوابی کے لیڈرز نے واضح کیا کہ موجودہ صوبائی حکومت نان ایشوز میں الجھ کر عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے ,علی امین گنڈا پور دیگر ڈیموں کی تعمیر پر توجہ دیں , کالا باغ ڈیم حقیقی معنوں میں پختونخوا کی تباہی کا منصوبہ ہے ,قومی وطن پارٹی نے ہمیشہ امن و خوشحالی کی بات کی ھے ,ڈیموں کی تعمیر ضروری ھے لیکن کالا باغ ڈیم تکنیکی لحاظ سے موزون نہیں ,وزیرِ اعلی اپنے صوبے پر فوکس کریں ,کالا باغ ڈیم ایشو پر سابق سپیکر اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کا موقف قابل ستائش ہے ،پی ٹی ائی کی صفوں میں بھی اس مسئلے پر اختلاف ہے ،قومی وطن پارٹی مضبوط وفاق کی حامی ہے لیکن دیگر اکائیوں کے بنیادی حقوق کی پاسداری بھی فیڈریشن کی ذمہ داری ہے ,موجودہ بدترین سیلاب جہاں قدرتی افت تھی وہاں تحریک انصاف کی 13سال سے ناکام حکومت اور جنگلات کی بیدریغ کٹائی ہے۔

گنڈا پور غیر سنجیدہ بیانات سے گریز کریں اور صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات