Live Updates

وزیر ہاوسنگ بلال یاسین کا گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول گہو شالہ میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ

جمعرات 4 ستمبر 2025 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) وزیر ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول گہو شالہ میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا،صوبائی وزیر بلال یاسین نے سیلاب متاثرین کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے ریلیف کیمپ میں موجود افراد میں کھانا اور پانی تقسیم کیا، صوبائی وزیر نے کیمپ میں موجود بچوں میں سکول یونیفارم بھی تقسیم کیے اور والدین سے درپیش مسائل بارے استفسار کیا، اس موقع پرضلعی انتظامیہ اور اسکول ٹیچرز نے وزیر ہاو سنگ کو دی جانیوالی سہولیات بارے آگاہ گیا، صوبائی وزیر بلال یاسین نے بچوں سمیت تمام افراد کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات اور کھانے کی فراہمی بارے ہدایات دیں، ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیمپ میں موجود بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ہر ممکن وسائل کی دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے، بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ دریائے راوی نے جو سیلابی منظر دکھائے ہیں ہم نے اس سے پہلے نہیں دیکھے، اللہ کا شکر ہے کہ پانی کا ریلہ گزرچکا، جلد حالات نارمل ہوں گے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات