یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ابن رشد گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میرپورخاص میں پروقار تقریب

جمعرات 4 ستمبر 2025 18:34

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ابن رشد گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میرپورخاص میں پرنسپل پروفیسر تمکین فاطمہ کی سربراہی میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں طلباء اور اساتذہ نے اپنی حب الوطنی اور یکجہتی کو مظاہرہ کرنے کے لیے پرچم کشائی کی تقریبات میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

طلباء نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور ملک سے محبت کو اجاگر کرتے ہوئے ملی نغموں اور ٹیبلوز پیش کیےاور مختلف سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر طلباء نے یوم دفاع کی اہمیت اور مسلح افواج کی قربانیوں پر تقاریر اور لیکچرز پیش کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ابن رشد گرلز کالج پروفیسر تمکین فاطمہ نے کہا کہ 6 ستمبر یوم دفاع کے سلسلے میں تقریبات کا مقصد مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے طلباء میں حب الوطنی، اتحاد اور ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔\378