امیر مقام کی افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان حوالے کرنے کی تقریب سے پہلے جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی

جمعرات 4 ستمبر 2025 20:45

طورخم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے طورخم بارڈر پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان حوالے کرنے کی تقریب سے پہلے زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلیے فاتحہ خوانی کی اور بحران کے وقت اتحاد و ہمدردی کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ حکام موجود تھے جن میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) کے نمائندے، جلال آباد میں پاکستان کے قونصل جنرل شفقت اللہ اور پشاور میں تعینات افغانستان کے قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر شامل تھے۔