پاکستان میں رہنے کی مہلت ختم ،افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

جمعرات 4 ستمبر 2025 22:05

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء) پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی مزید پاکستان میں رہنے کی مہلت ختم ہونے پر افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری۔

(جاری ہے)

وفاقی و صوبائی حکومت کے افغان باشندوں کے پاکستان سے انخلاء کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد پاکستان میں مقیم غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی رضاکارانہ واپسی چمن باب دوستی کے راستے جاری ہے ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے افغان باشندوں کیلئے چمن بارڈر پر واقع ود ہولڈنگ کیمپ میں ضلعی انتظامیہ چمن نے کھانے پینے کا انتظام اور باتھ رومز ویٹنگ رومز اور خیموں میں تمام ضروری انتظامات مکمل اور سہولیات فراہم کی گئی ہے ضلعی انتظامیہ کے ایک ذمہ دار افسر نے کہا کہ کیمپ میں طبی سہولیات فراہم کی گئی ہے اور ود ہولڈنگ کیمپ میں افغان باشندوں کی ڈیٹابیس میں انٹری اور سکیننگ مکمل کرنے کے بعد انھیں باعزت طور پر افغانستان بھیجنے کا سلسلہ خوش اسلوبی سے انجام دیا جا رہا ہے۔