محکمہ تعلیم کا یوم دفاع بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ

تمام سرکاری و نجی سکولوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا

جمعہ 5 ستمبر 2025 02:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)یومِ دفاع پاکستان بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے یگا۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے کہا ہے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا،سیمینارز، ورکشاپس، تقاریر اور ڈیکلیمیشن مقابلوں کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

(جاری ہے)

طلبہ وطن سے محبت کے اظہار کیلئے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کریں گے،پاک افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا،طلبہ میں حب الوطنی، جرات اور قربانی کا جذبہ اجاگر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔