ولادیمیر پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ممکنہ نئی گفتگو کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، روس

جمعہ 5 ستمبر 2025 09:20

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ممکنہ نئی گفتگو کے حوالے سے تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی ابتدائی نتائج یا اعلانات نہیں کیے جا سکتے ہیں ۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ جلد روسی صدر پیوٹن سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔تاہم کریملن کی جانب سے اس ملاقات یا گفتگو کے حوالے سے فی الحال کسی قسم کی تصدیق یا تیاری کا اشارہ نہیں دیا گیا۔