پونچھ ، آگ لگنے سے ایک بھارتی فوجی اہلکار زخمی

جمعہ 5 ستمبر 2025 13:12

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں اچانک آگ لگنے سے ایک بھارتی فوجی زخمی ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے مینڈھر سیکٹر کے علاقے ڈھلان میں پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق آگ لگنے سے اگنیور کرشنا پرتاپ نامی سپاہی زخمی ہو گیا ، جسے فوری طورپر اودھمپور ملٹری ہسپتال منتقل کیاگیاہے ۔