کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم خشک اور گرم ر ہنے کا امکان

جمعہ 5 ستمبر 2025 13:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی بلوچستان کے ضلع چاغی کی تحصیل ہیڈ کوارٹر دالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوہلو،لسبیلہ،خضدار،آواران،خضدار،آواران اور گردنواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے ساحلی اور میدانوں علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر 33،جیونی 32،قلات 32،سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کوئٹہ اور گردونواح میں موسم خشک اور گرم رہے گا کوئٹہ شہر میں کم سے کم 17 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔