امریکا کا جولائی میں تجارتی خسارہ 32 فیصد اضافے سے 78.3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

جمعہ 5 ستمبر 2025 15:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) امریکا کے تجارتی خسارہ میں رواں سال جولائی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی درآمدات میں اضافہ ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ رجحان جاری رہا تو رواں سہ ماہی میں تجارت کا ملکی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ نے امریکی محکمہ تجارت کے بیورو آف اکنامک اینالیسس کے حوالے سے بتایا کہ تجارتی خسارہ 32.5 فیصد بڑھ کر 78.3 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے سروے میں ماہرین نے خسارہ 75.7 بلین ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی کی تھی۔امریکی معیشت گزشتہ سہ ماہی میں 3.3 فیصد سالانہ شرح نمو سے بڑھی جبکہ پہلی سہ ماہی میں یہ 0.5 فیصد سکڑ گئی تھی۔ ایٹلانٹا فیڈرل ریزرو نے اس سہ ماہی میں 3.0 فیصد شرح نمو کی پیش گوئی کی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں امریکا کی درآمدات 5.9 فیصد بڑھ کر 358.8 بلین ڈالر ہو گئیں، صرف سامان کی درآمدات 6.9 فیصد بڑھ کر 283.3 بلین ڈالر تک پہنچیں، ان میں صنعتی سامان اور مٹیریل کی درآمدات میں 12.5 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔

متعلقہ عنوان :