پارلیمانی سیکرٹری برائےبہبودآبادی بلوچستان ہادیہ نوازبہرانی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جعفرآبادکی عمارت کاافتتاح کردیا

جمعہ 5 ستمبر 2025 15:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) سےتعلق رکھنےوالی سیکرٹری برائےبہبودآبادی بلوچستان ہادیہ نوازبہرانی نےکہا ہے کہ صوبائی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبوداوران کےمسائل کےحل کےلئےسنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے،صحافت ملک کاچوتھااوراہم ستون ہے،صحافیوں نےملک کی تعمیروترقی میں خوشحالی کےلئےاہم کرداراداکیاہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کےروز دوکروڑروپےکی لاگت سے بننے والے پریس کلب جعفرآبادکی بلڈنگ کا افتتاح کرنے کے بعدمیڈیاسےبات چیت کرتےہوئے کیا۔ اس موقع پرڈپٹی میئرمیونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یارمیررب نوازبہرانی ،ڈپٹی کمشنرخالدخان ،پریس کلب کےصدردھنی بخش مگسی ،اراکین پریس کلب ،شہری اتحادکےسابق صدرحاجی عبدالستارکھوسہ، میرجاویدبہرانی سمیت دیگر بھی موجودتھےجبکہ صوبائی سیکرٹری ہادیہ نوازبہرانی نےبیس لاکھ روپےمزیدپریس کلب کودینےکااعلان کیا۔علاوہ ازیں انہوں نےکارپٹ سیٹرکی نئی عمارت اورامتحانی ہال میررانجھاخان بہرانی میموریل کابھی افتتاح کیا۔