محکمہ سوشل و یلفیئر و بیت المال کے زیراہتمام ضلع کونسل ہال بھکر میں پروقار تقریب کاانعقاد

جمعہ 5 ستمبر 2025 15:50

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) ضلع کونسل ہال میں محکمہ سوشل و یلفیئر و بیت المال کے زیراہتمام ضلع کونسل ہال بھکر میں ایک پروقار تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں خصوصی افراد کی بحالی اور سہارا فراہم کرنےکیلئے وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف تھے جبکہ صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نےکی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک مشتاق حسین، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال احسان اللہ خان سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا معزز طبقہ ہیں اور ان کی خدمت انسانیت کی معراج ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب خصوصی افراد کی بحالی اور فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات بروئے کار لا رہی ہیں تاکہ یہ معاشرتی دھارے میں فعال کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ بھکر اور صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں معذور افراد کی بہتری کے لیے مختلف اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور وہیل چیئرز کی فراہمی ان کو بااختیار بنانے کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔تقریب کے اختتام پر 78 مستحق افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔شرکائےتقریب،سوشل ورکرز، خصوصی افراد اور ان کے اہل خانہ نے حکومت پنجاب،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے اس اقدام کو خراجِ تحسین پیش کیا۔\378