Live Updates

حالیہ تیز بارشوں اور دریاء میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر مویشی ویکسینیشن مہم جاری ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ٹنڈومحمدخان

جمعہ 5 ستمبر 2025 16:20

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ٹنڈومحمدخان ڈاکٹر غلام اللہ جونیجو نے کہا کہ حالیہ تیز بارشوں و دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے باعث مویشیوں کی ویکسینیشن کا مہم کا عمل جاری ہے، مویشی مالکان زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے مویشیوں کی ویکسینیشن کرائیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ پریس بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان میں دریائے سندھ سے ملحق علاقوں میں لائیو اسٹاک کا عملہ مویشیوں کی ویکسینیشن مہم کے فرائض سرانجام دے رہا ہے، مہم میں سینئر وٹنری آفیسر ڈاکٹر صدام حسین تالپور، ڈاکٹر رانجھن لاکھو،ڈاکٹر ریاض لغاری، ڈاکٹر عمران گیلانی، ڈاکٹر فراز احمد سمیت دیگر نے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے مویشیوں کی ویکسینیشن کی اور مویشی مالکان کو حفاظتی تدابیر کے متعلق آگاہی فراہم کی۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :