Live Updates

۹صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین کا عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر خصوصی پیغام

جمعہ 5 ستمبر 2025 19:50

3لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میںکہاکہ قوم کو خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کے پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے ماہ ربیع الاول میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی صورت میں عظیم نعمت عطا فرمائی ۔

یہ دن ہر مسلمان کے دل میں عشق رسول کی شمع روشن کرتا ہے ۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ آپ رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے ہدایت کا سر چشمہ ہیں۔اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کو ہمارے لئے بہترین نمونہ قرار دیا۔آپ کی سیرت طیبہ ہمیں ہر شعبہ زندگی میں راہنمائی فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے کہاکہ اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام یہ ہے کہ سیلاب زدگان کی کھلے دل سے مدد کی جائے۔

جشن عید میلادالنبی کا تقاضا ہے کہ مصیبت میں گھرے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر دور کے پریشان حال انسانوں کا سہارا بننے کی تلقین فرمائی ۔آپ نے خدمت خلق کو ایمان کا حصہ قرار دیا ہے ۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ سیلاب ایک آزمائش ہے اور آزمائش کا مقابلہ ہمت سے کرنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے۔سیلاب زدگان کی پریشانی کم کرنا قومی فریضہ اور سیرت النبی کا درس ہے ۔صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے کہاکہ آج کے دن ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے کا عہد کرنا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن،ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات