Live Updates

علیمہ خان کو انڈا مارنا گھٹیا پن اور بازاری حرکت ہے ،مذمت کرتے ہیں‘ اختر اقبال ڈار

پی ٹی آئی کے غلیظ سیاست کے بوئے بیج آج تناور درخت بن گئے ،عمران خان گرو پ کو طرز سیاست پر دھیان دینا ہوگا

جمعہ 5 ستمبر 2025 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ علیمہ خان کو انڈا مارنا گھٹیا پن اور بازاری حرکت ہے جس کی ہر محب وطن اور مثبت سیاسی سوچ و فکر رکھنے والا شدید مذمت کررہا ہے ،تحریک انصاف نظریاتی بھی اس عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے گندا فعل قرار دیتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نوا زشریف پر جوتا اچھالنا اور بے نظیر بھٹو کی نازیبا تصویریں تقسیم کرنا خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنا اور احسن اقبال پر گولی چلانا بھی قابل مذمت اور انتہا پسندی تھی ۔

انہوں نے کہاکہ یہ پہلو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ سیاسی اختلافات کو دشمنی میں بدلنا لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا لوگوں کی مائوںں بہنوں پر کیچڑ اچھالنا یہ سب بھی پی ٹی آئی عمران خان گروپ کا کیا دھرا ہے جو آج ان کے سامنے آرہا ہے ۔اختر ڈار نے کہاکہ گندی اور غلیظ سیاست کے بوئے گئے بیج جو آج تناور درخت کی شکل اختیار کر چکے ہیں جس پر پی ٹی آئی عمران خان گرو پ کو اپنے طرز سیاست پر دھیان دینا ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات