ڈی سی کا چمن بارڈر پر واقع افغان ود ہولڈنگ کیمپ کا تفصیلی دورہ

جمعہ 5 ستمبر 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے اج چمن بارڈر پر واقع افغان ود ہولڈنگ کیمپ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے پاکستان سے واپس افغانستان جانے والے افغان باشندوں کو دی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کیمپ میں کھانے پینے کی اشیاء کا معائنہ کیا اور ود ہولڈنگ کیمپ میں موجود افغان باشندوں سے حال احوال پوچھا۔ ڈی سی چمن نے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی طرف سے لگائی گئے میڈیکل کیمپ بھی گئے اور وہاں موجود مریضوں کا حال احوال پوچھا اور ان کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔