جشن عیدمیلادالنبی ؐہفتہ کوپاکستان سمیت دنیا بھرمیں نہایت ہی عقید ت واحترام اور مذہبی جوش وجذبے سے منایا جائیگا

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) جشن عیدمیلادالنبی ؐکل ہفتہ کو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں نہایت ہی عقید ت واحترام اور مذہبی جوش وجذبے سے منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں لاہور سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں میلاد النبی کے جلوس نکالے جائیں گے۔ گھروں،دکانوں،گلیوں اور بازاروں کو برقی قمقموں اور جھنڈیوں سے دلہن کی طرح سجادیا گیا۔ جشن عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پرنعت اور درودوسلام کی محافل کا انعقاد کیا جائے گا، جگہ جگہ عاشقان رسول ۖ کیلئے لنگر کا وسیع انتظام ہوگا۔