Live Updates

ئ*سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

؁تمام ذیلی اداروں کو متاثرہ اضلاع میں ریلیف آپریشن کیلئے متحرک رہنے کی ہدایت، صاف پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا حکم

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:50

kلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) صوبے میں سیلابی صورتحال اور متوقع بارشوں کے پیش نظر محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے تمام ذیلی اداروں کے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، ہارٹیکلچر اور واسا ایجنسیاں متاثرہ اضلاع میں ریلیف آپریشن کے لیے وسائل فراہم کریں گی۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور ہارٹیکلچر ایجنسیاں متعلقہ اضلاع کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کریں گی۔ فلڈ ریلیف کیمپس میں پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی جبکہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ اضلاع کے ریلیف کیمپس میں 24 گھنٹے موجود رہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے افسران و ملازمین واسا کے ڈسپوزل پر کام کریں گے تاکہ ریلیف آپریشن کو مزید مؤثر اور تیز بنایا جا سکی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :