wچینی فوجی پریڈ کا حصہ بننا بڑے اعزاز کی بات ہے، کیوبیئن صدر

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:50

ٴْبیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) کیوبا کے صدر ڈیاز کینل نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا۔جمعہ کے روز انٹرویو سے قبل کیوبا کیصدر نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ یادگاری تقریب میں شرکت کے اپنے تاثرات بیان کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تقریب کے موقع پر صدر شی جن پھنگ کی تقریر نے ان پر گہرا اثر ڈالا، جس میں انہوں نے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے تصور اور کثیرالجہتی و باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

کیوبا کے صدر نے چین کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں ترقی اور اس کے اندر موجود بے پناہ امکانات کو بھی سراہا اور کہا کہ تقریب میں عینی شاہد بننا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے چینی طرز کی جدیدیت کے بارے میں اپنے گہرے مشاہدات بھی پیش کیی