ٹ*چینی صدر کا سیاسی پیغام آج کی دنیا کے لیے ناگزیر ہے، صدر سربیا

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) سربیا کے صدر الیگزانڈر ووچچ نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا۔ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ یادگاری تقریب کا ذکر کرتے ہوئے ووچچ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے امن و انصاف اور دنیا کے امن و امان کے دفاع پر زور دیا ، یہی وہ نظریہ ہے جس کی آج دنیا کو ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے دنیا کا ہر شخص صدر شی کے اہم ترین نکات کی حمایت کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دنیا بھر میں ایسے کئی مکروہ اقدامات دیکھے ہیں جن کا مقصد دوسری جنگِ عظیم کی تاریخی حقیقتوں کو مسخ کرنا ہے۔ وہ لوگ بھاری رقوم، میڈیا پر اثرورسوخ اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے نہ صرف جنگ کے دوران بلکہ جنگ کے بعد کی تاریخ کو بھی مسخ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم ہرگز اجازت نہیں دے سکتے کہ وہی لوگ جنہوں نے ہمارے ملک پر جارحیت کی تھی، حقائق کو الٹ پلٹ کر پیش کریں اور تاریخ کو توڑ مروڑ کر بیان کریں