یومِ دفاع: "وطن کی خاطر جئیں مریں گے" پاکستانی عوام کے دلوں کی آواز

ہفتہ 6 ستمبر 2025 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) یومِ دفاع کے موقع پر ملی نغمہ "وطن کی خاطر جئیں مریں گے" نے پاکستانی عوام کے جوش و جذبے کو عروج پر پہنچا دیا۔ یہ نغمہ وطن سے عشق، ایثار و قربانی کے جذبے اور دشمن کو دوٹوک پیغام کا ترجمان بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملی نغمے کے بول واضح کرتے ہیں کہ اگر کوئی اس پاک سرزمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔

(جاری ہے)

قائدِاعظم محمد علی جناح اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے الفاظ نے اس ترانے کو مزید جلا بخشی۔ ترانے میں پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے یہ پیغام دیا گیا کہ اس قوم نے نہ کبھی باطل کے سامنے سر جھکایا اور نہ ہی مستقبل میں کوئی دشمن اسے جھکنے پر مجبور کر سکے گا۔یہ نغمہ یومِ دفاع پر پاکستانیوں کے عزم و حوصلے اور وطن سے محبت کا عکاس بن کر سامنے آیا۔