امریکی صدر نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کے لیے تین ممکنہ امیدواروں کے نام ظاہر کر دیئے

ہفتہ 6 ستمبر 2025 12:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کے لیے تین ممکنہ امیدواروں کے نام ظاہر کر دیئے ہیں۔ شنہوا کے مطابقامریکی صدر نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کے ترجیحی امیدواروں میں وائٹ ہاؤس کی نیشنل اکنامک کونسل کے سربراہ کیون ہیسیٹ، فیڈرل ریزرو بورڈ کے سابق رکن کیون وارش، اور موجودہ بورڈ ممبر و ماہرِ معاشیات کرسٹوفر والر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کافی عرصے سے موجودہ چیئرمین جیروم پاول کی کارکردگی سے ناخوش ہیں اور انہیں شرح سود میں کمی نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں، حالانکہ پاول کی مدتِ ملازمت مئی 2026 تک باقی ہے۔ حالیہ دنوں میں ٹرمپ نے فیڈ گورنر لیزا کُک کو مبینہ رہائشی قرض فراڈ کے الزام میں برطرف کر دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے واشنگٹن ڈی سی کی وفاقی عدالت میں اپنے خلاف برطرفی کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے۔ ان اقدامات سے اندازہ ہوتا ہے کہ ٹرمپ فیڈرل ریزرو کی قیادت میں بڑی تبدیلیاں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔