Live Updates

صوبائی وزیر کھیل کایومِ دفاع پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور شہدا وطن کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا

ہفتہ 6 ستمبر 2025 12:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور شہدا وطن کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6ستمبر ہمیں شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہر محاذ پر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جبکہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پوری قوم کی مشترکہ فتح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے میں پاک فوج کا کردار تاریخ کا سنہری باب ہے اور قوم دہشتگردی کے خلاف فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہماری تاریخ کا روشن باب ہے، شہدا کی لازوال قربانیاں پاکستان کی بنیاد کو مضبوط بناتی ہیں اور دفاع وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے ہمیشہ امر رہیں گے۔انہوں نے قدرتی آفات کے موقع پر فوج کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ سیلاب اور بارشوں میں پاک فوج کا کردار مثالی رہا ہے، مشکل وقت میں فوج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور قدرتی آفات میں دی گئی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات