ایبٹ آباد،ڈپٹی کمشنر آفس میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد

ہفتہ 6 ستمبر 2025 13:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) ایبٹ آباد میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا،ایبٹ آباد میں بھی یوم دفاع پاکستان قومی جوش و جذبے،عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلعی انتظامیہ،ریونیو سٹاف اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی،تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم نے کی جنہوں نے قومی پرچم لہرا کر تقریب کا آغاز کیا،تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122،ریونیو افسران اور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں یوم دفاع پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 06 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا وہ روشن دن ہے جب پاکستان کی افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں،ہمیں ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے،یہ دن ہمیں نہ صرف افواج پاکستان کی بہادری اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے بلکہ یہ بھی پیغام دیتا ہے کہ ہم سب کو مل کر ملک کی سالمیت،ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔